بیٹے کی شادی ہو اور ماں خوش نا ہوں ایسا ہو نہیں سکتا لیکن اس ماں کو کیا پتا تھا کہ اپنے لخت جگر کی شادی میں وہ اپنی آخری خوشی منا ئے گی۔
بھارتی ریاست راجھستان کے شہر الوار میں انتہائی افسوسناک واقعہ تب پیش آیا جب نیرج نامی جوان کی بارات گھر سے دلہن لینے کیلئے نکل رہی تھی تو ماں بھی ڈھول کی تھاپ پر ناچ رہی تھی مگر اچانک چکر کھا کر گر گئی۔
سوشل میڈیا پر مقبول اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 55 سالہ عورت جب چکر کھا کر گرتی ہے تو سب مل کر اسے اسپتال لے جاتے ہیں جہاں ڈاکٹروں نے انکی موت کی تصدیق کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
خاندان ذرائع کے مطابق ابھی خاتون نے بیٹے کی شادی کی خوشی میں چند سیکنڈ ہی ڈانس کیا تھا۔
یہی نہیں بلکہ خاندانی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ دولہے کی ماں دل کے عارضے میں مبتلا تھیں ارو دوائیاں کھا رہی تھیں۔
خیال رہے مذکورہ ویڈیو کئی سال پرانی ہے مگر آج بھی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو رہی ہے۔