بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا عمران خان حکومت کا اچھا اقدام تھا،معاویہ اعظم طارق

جھنگ (ڈاکٹر یاسین چوہدری) پنجاب اسمبلی میں راہ حق پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مولانا معاویہ اعظم طارق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں آنے والے دنوں میں ممکنہ انتخابی اصلاحات پاکستان تحریک انصاف سے مشاورت کے بغیر بے معنی ہوں گی۔

بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا عمران خان کی حکومت کا ایکاچھا اقدام تھا۔ اگر جوڈیشل کمیشن یا پارلیمانی کمیشن کے فیصلہ میں یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ عمران خان کو غیر ملکی ایجنڈے کے تحت اقتدار سے علیحدہ کیا گیا اور موجودہ حکومت بھی غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر بنائی گئی تو وہ ملکی سالمیت اور عزت و وقار کے لئے عمران خان سے بھی دس قدم آگے کھڑے ہوں گے۔ گزشتہ روز پریس کلب جھنگ میں صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مولانا معاویہ اعظم نے کہا کہ انہوں نے جھنگ کے حلقہ پی پی 126 کا الیکشن 2018 میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف لڑا اور کامیابی حاصل کی تاہم بعد میں وزیر اعلیٰ کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دیا

اور اب بھی اگر تحریک انصاف پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئے اپنا امیدوار میدان میں اتارتی تو ان کا ووٹ تحریک انصاف کو ہی جاتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزارت اعلیٰ کا امیدوار تحریک انصاف کی بجائے ق لیگ سے نامزد کر کے نہ صرف ہمارا بلکہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کا دل دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کی بات کی اور اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد پاس کروائی جس پر وہ آج بھی ان کے دل کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے لئے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا فیصلہ انہوں نے اپنی اعلیٰ قیادت کی مشاورت سے کیا اور اس کے عوض انہوں نے ن لیگ سے کوئی ذاتی مفاد نہیں لیا

بلکہ ن لیگ سے تحفظ بنیاد اسلام بل کی منظوری اور جھنگ کی خوشحال، ترقی، ٹیچنگ ہسپتال کے قیام، جھنگ کو ڈویثزن کا درجہ دلوانے اور جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز کی فراہمی کے تحریری معائدہ کیا جو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔