کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک اجلاس کے دوران مبینہ طور پر بندر کو افریقیوں سے موازنہ کرنے پر رومانیہ نے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔
ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں رومانیہ کے سفیر ڈراگوس ویورل ٹیگوا 26 اپریل کو نیروبی میں اقوام متحدہ کی عمارت میں کانفرنس روم میں موجود تھے کہ اس دوران کھڑکی سے ایک بندر نمودار ہوا۔
کینیا میں جنوبی سوڈانی سفارت خانے کے ایک بیان کے مطابق بندر نمودار ہونے کے بعد رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ ’افریقی گروپ بھی ہمارے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔‘
The Shame Of Romania's Ambassador:
Romania has recalled its ambassador to Kenya over an alleged derogatory slur uttered during a meeting in Nairobi in April#NTVWeekendEdition @OBurrows pic.twitter.com/txZTdVxpFS
— NTV Kenya (@ntvkenya) June 10, 2023
رومانیہ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ انہیں اس واقعے کا علم رواں ہفتے ہوا تھا اور انہوں نے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا عمل شروع کردیا ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ’اپنے سیفر کے بیان پر ہمیں افسوس ہے، ہم ان تمام لوگوں سے معافی مانگتے ہیں جنہیں اس بیان سے ٹھیس پہنچی، نسل پرستانہ رویے اور تبصرے ناقابل قبول ہیں۔ ’
بیان میں مزید کہا گیا کہ رومانیا کی وزارت خارجہ امید کرتی ہے کہ اس واقعے سے افریقی براعظم کے ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
کینیا کے اخبار ڈیلی نیشن کے مطابق اجلاس میں 21 وفود نے شرکت کی جن میں 8 نے ذاتی طور پر اور 13 نے آن لائن شرکت کی۔
کینیا کے سفارت کار مچاریا کاماؤ نے اس واقعے کو ناگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’انتہائی نامناسب عمل کو چھپانے کی انتہائی شرمناک کوشش کی گئی، 21ویں صدی میں ایسے بیانات ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے۔
دی اسٹینڈرڈ اخبار کے مطابق کچھ افریقی سفارت کاروں نےواقعے کے بعد معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
Appalled &disgusted at learning of remarks by Romanian Amb in Nairobi in reference African Group members as monkeys during Eastern European group meeting. Utter shame attempts to cover up this disgrace. This intolerable &unacceptable in any Age let alone 21 Century in Nairobi!
— Amb. Macharia Kamau (@AmbMKamau) June 8, 2023









