بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی پولیس کا شہر اقتدار میں ہنگاموں، جلسے جلسوں، پر تشدد احتجاج کی روک تھام کے لیے سابقہ فوجیوں کی بھرتی کافیصلہ

اسلام آباد(صغیر چوہدری /ایڈیٹر رپورٹنگ) اسلام آباد پولیس نے شہر اقتدار میں ہنگاموں، جلسے جلسوں پر تشدد احتجاج کی روک تھام کےلیےمختلف شعبوں سے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر 200 سابقہ فوجیوں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔سابقہ فوجیوں کی بھرتی کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک اور عمر کی حد 42 سال مقرر کی گئی ہے ۔ بھرتی ہونے والے ریٹائرڈ فوجیوں کو شہر میں ہونے والے پر تشدد احتجاج ہنگامے ۔بلوےروکنے،حساس عمارتوں اور ریڈ زون کی سیکیورٹی پر تعینات کیا جائے گا۔سابق فوجیوں کی باضابطہ بھرتی کے لئے اشتہاری 21 جون تک جاری ہونے کا امکان ہے پولیس آرڈر 2002 کے تحت انہیں بھرتی کیا جائے گا۔ بھرتی ہونے والے سابق فوجیوں کو سپیشل پولیس افسر کا عہدہ دیا جائے گا،انکی بھرتیوں کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ،قومی شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد لازمی ہوں گی۔ ابتدائی طور پر انہیں ایک سال کی مدت کے لئے کنٹریکٹ پر تعینات کیا جائے گا جس میں توسیع بھی ہوسکے گی۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی اسلام آباد پولیس سابق فوجیوں کی خدمات حاصل کرچکی ہے ۔