بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس کل دوبارہ شروع ہوں گے ، راجہ ریاض بجٹ پربحث کا آغاز کریں گے

اسلام آباد(اصغر چوہدری)پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس دو روز ہ وقفے کے بعد کل دوبارہ شروع ہوں گے ۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض وفاقی میزانیہ 2023/24پر بحث کا آغاز کریں گے ۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف کی تقریر کی نوک پلک درست کی جارہی ہے ،ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تقریر کا بڑا حصہ سابقہ حکومت کی ناکامیوں اور موجود حکومت کی تعریفوں پر مشتمل ہوگا جبکہ پی ڈی ایم حکومت سے شکوئے بھی کئے جائیں گے۔اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت سہہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا ۔