بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین نے زلزلہ آنے سے قبل چند سکینڈ میں وارننگ دینے والا بڑا سسٹم بنا لیا

بیجنگ(ممتازنیوز) چین نے زلزلے سے متعلق معلومات کی فراہمی کو ایک منٹ سے چند سیکنڈ تک مختصر کرتے ہوئےزلزلہ آنے سے قبل وارننگ دینے والا سب سے بڑا سسٹم بنالیا ۔
چائنا ارتھ کوئیک ایڈمنسٹریشن (سی ای اے)کے سربراہ من یرین نے کہا کہ چین نے حالیہ برسوں میں زلزلے سے قبل وارننگ نیٹ ورک کی تعمیر کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے، جس کا مقصد عوام کو آنے والے زلزلوں کے بارے میں سیکنڈوں میں الٹی گنتی کے ساتھ مطلع کرنا اور زلزلے کے آنے کے ایک منٹ کے اندر اندراس کی شدت کی اطلاع دینا ہے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کی ابتدائی وارننگ نیٹ ورک اب 15,000 سے زیادہ مانیٹرنگ سٹیشنوں، تین قومی مراکز، 31 صوبائی مراکز اور 173 پریفیکچرل اور میونسپل اطلاعاتی مراکز پر محیط ہے۔ مرکزی تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے اور جنوب مغربی چین کے سیچوان اور یونان صوبوں، شمالی چین کی بیجنگ اور تیانجن میونسپلٹیز اور صوبہ ہیبی اور مشرقی چین کے صوبہ فوجیان میں آزمائشی کارروائی میں ڈال دیا گیا ہے۔
تباہ کن زلزلہ آنے کے بعد، قبل از وقت وارننگ نیٹ ورک مختلف چینلز جیسے کہ ہنگامی نشریات، موبائل فون، ٹی وی اور خصوصی ٹرمینلز کے ذریعے معلومات جاری کرے گا، تاکہ ہدف والے علاقے میں عوام کو دسیوں سیکنڈز تک کا وقت فراہم کیا جا سکے۔