بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماضی میں نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیاگیا،ادارے کی ساکھ بحال کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، چیئرمین نیب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد کاکہناہے کہ ماضی میں نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیاگیا،ادارے کی ساکھ بحال کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔

لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہاکہ گزشتہ کچھ عرصے میں نیب تنازعات کا شکار بھی رہا،نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کے طور پر استعمال کیاگیا،نیب کی ساکھ بحال کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے کہاکہ ہمیں اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں کاادراک ہے،متاثرین کی مدد کیلئے نئی پالیسی بنارہی ہیں، دھوکا دہی کے متاثرین کی رائے مدنظر رکھ کر پالیسی مرتب کی جائے گی،ان کاکہناتھا کہ ملک میں کرپشن بڑھتی جارہی ہے،نیب افسران کم سے کم وقت میں کیسز نمٹائیں،کرپشن کیسز میں ریکوریز بڑھ رہی ہیں، نیب قوم کا اعتماد حاصل کرکے رہے گا۔