اسلام آباد(صغیر چوہدری ) اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آی ایچ آر اے) کی عطایوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں میں سات ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کو مختلف طبی بے ضابطگیوں پر سیل کر دیا گیا ۔ ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آی ایچ آر اے) کی انسپکشن ٹیموں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 64 ہیلتھ کیئراسٹیبلشمنٹس کا معائنہ کیا۔شاہ میڈیکل کلینک، ہادی کلینک، ہمدرد میڈیکل سینٹر، دہان میڈیکل سٹور، دعا لیبارٹری اینڈڈائیگنوسٹک سینٹر، الشفاء میٹرنٹی ہوم، مالیکیولر لیبارٹری کو اہل طبی عملے کی عدم موجودگی، صحت و صفای کے ناقص انتظامات، آی ایچ آر اے کے ساتھ رجسٹریشن نہ کروانے، میعاد ختم ہونے والے ری ایجنٹس رکھنا اور مناسب ویسٹ مینیجمینٹ سسٹم کے فقدان کی وجہ سے سیل کر دیا گیا۔ مختلف طبی عدم تعمیل پر 6ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کی خدمات معطل کر دیں۔ زاہد میڈیکل سینٹر، مریم میموریل ہسپتال (لیبارٹری)، کیپٹل انٹرنیشنل ہسپتال، علی میڈیکل ڈینٹل، ایمان ہسپتال، آسیہ میڈیکل اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر کو معطل کردیا گیا۔42 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ کو معمولی عدم تعمیل کے لیے نوٹس بھیجے گئے اور انسپکشن ٹیم کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 8 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس معائنہ ٹیموں کی آمد پر بند پائے گئے۔ رجسٹریشن اور معطلی کو منسوخ کرنے کے لیے ایک ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ کی سفارش کی گئی۔ آی ایچ آر اے کی ٹیمیں اسلام آباد کے ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کی زون وار میپنگ بھی کر رہی ہیں اور دو ہفتوں کے دوران 34 ہیلتھ کیئراسٹیبلشمنٹس کی میپنگ کی گئی۔اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی انسپکشن ٹیموں نے پبلک سیکٹر کے ہیلتھ کیئراسٹیبلشمنٹس کے دورے کیے ہیں، جن میں پمز ہسپتال اور سوشل سکیورٹی ہسپتال کے بلڈ بینک بھی شامل ہیں۔ انسپکشن ٹیم نے اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال، کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال، میڈاکسی ہسپتال اور علی میڈیکل سنٹر کے بلڈ بنکس کا بھی دورہ کیا، انہوں نے آپریشنز کو بہتر بنانے اور دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات اور رہنمائی فراہم کی۔
اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی عطایوں کے خلاف کارروائی، مختلف طبی بے ضابطگیوں پر سات ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس سیل








