لاہور(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے پارٹی عہدیداران کا اعلان کردیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے ٹوئٹر پر پارٹی عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
جہانگیر ترین کے مطابق عامر کیانی استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پارٹی کے ترجمان ہوں گے ۔
I am pleased to announce Abdul Aleem Khan as the President of Istehkam-e-Pakistan Party. Aamir Mehmood Kiyani as Secretary General. Awn Chaudhary as Additional Secretary General & Spokesperson of the Party as well as of the Patron-in-Chief.
More announcements to follow Inshallah— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) June 12, 2023
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مزید عہدیداران کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔
استحکام پاکستان پارٹی کا قیام حال ہی میں عمل میں آیا ہے جس میں بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے سابق رہنما شامل ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر علی زیدی، فواد چوہدری، فردوس عاشق اعوان، عامر کیانی، جے پرکاش، مراد راس اور دیگر شامل ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کا جھنڈا بھی فائنل کرلیا گیا ہے اور اس کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے۔









