بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی حکومت نے ٹوئٹر بند کرنے کی دھمکی دی تھی: جیک ڈورسی کا انکشاف

ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے انکشاف کیا ہے بھارتی حکومت نے ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں جیک ڈورسی نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنے بنائے گئے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔
2021 میں ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے والے جیک ڈورسی نے کہا کہ بھارتی حکومت نے دھمکی دی تھی کہ اگر قوانین کی پاسداری نہ کی گئی تو ٹوئٹر کو بھارت میں بند کردیا جائے گا اور ملازمین کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں گے۔
جیک ڈورسی نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے یہ دھمکی 2020 اور 2021 میں بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے دوران دی گئی تھی۔


ٹوئٹر کے سابق سی ای او کا کہنا تھا کہ بھارت نے واضح طور پرکہا تھا کہ ہم بھارت میں ٹوئٹر کو بند کردیں گے، یہ ہمارے لیے بہت بڑی مارکیٹ ہے، ہم آپ کے ملازمین کے گھروں پر چھاپے ماریں گے جب کہ انہوں نے ایسا کیا بھی، یہ بھارت کی جمہوریت ہے۔
دوسری جانب بھارتی حکومت نے جیک کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا ہے۔
بھارت کے جونیئر وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ بھارت میں ٹوئٹر کے کسی ملازم کو جیل بھیجا گیا اور نہ ٹوئٹر کو بھارت میں بند کیا گیا، جیک ڈورسی کے ٹوئٹر کو بھارتی سالمیت قبول کرنے میں مسائل تھے۔