اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ روس سے برآمدشدہ تیل سے جلد عوام مستفید ہوں گے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ ریفائنری پالیسی تسلیم کی ہے،ملکی تاریخ میں پہلی بار روس سے تیل پاکستان پہنچاہے، روس سے برآمدشدہ تیل سے جلد عوام مستفیدہوں گے ۔
وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہاکہ مانتے ہیں مہنگائی ہے، اس کیلئے کام کررہے ہیں،75 سال میں پہلی بار روسی تیل کا جہاز پاکستان آیا، جوآپ نہ کر سکے وہ ہم نے کر دکھایا،دوستوں نے کہاکہ ہماری حکومت روس جانے کی وجہ سے گئی ،ہمارے دوستوں نے کہاکہ روس سے پیٹرول نہیں آئے گا۔
شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ، لیکن کیوں ؟ وجہ سامنے آ گئی
ان کاکہناتھا کہ کہا امریکا نے روس سے تیل لانے پر ہماری حکومت ختم کرائی،سائفر کے ڈرامے کے بعد امریکا کے آگے گڑگڑانے تک کاسفر عوام نے دیکھ لیا،آذربائیجان ہر ماہ پاکستان کو سستی ایل این جی کا ایک کارگوفراہم کرے گا،یورپی ممالک کو دعوت دی کہ پاکستان میں ایل این جی کے کارخانے لگائیں۔
روس سے برآمدشدہ تیل سے جلد عوام مستفیدہوں گے ، مصدق ملک








