اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کی گرفتاری کی تردید کردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کاکہناہے کہ علی افضل ساہی کو گرفتار نہیں کیاگیا،علی افضل ساہی عدالت سے ضمانت پرہیں ۔
یاد رہے کہ علی افضل ساہی توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کیس میں پیشی کیلئے جوڈیشل کمپلیکس آئے تھے،عدالت میں ضمانت منظور ہونے پر جونہی وہ باہر آئے تو اسلام آباد پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے علی افضل ساہی کی لیگل ٹیم کو بتایا نہیں گیا کہ انہیں کس سلسلے میں دوبارہ حراست میں لیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے علی افضل ساہی کی گرفتاری کی تردید کردی








