بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا بھر میں صرف 19 فیصد افراد چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہیں، سروے

ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والوں کی تعداد صرف 19 فیصد ہے جبکہ 9 فیصد افراد ایسے ہیں جو گوگل بارڈ استعمال کرتے ہیں۔

امریکی کمپنی ‘انسائڈر’ کے مطابق ایک امریکی ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی کے استعمال سے متعلق سروے کیا گیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والوں کی تعداد نہایت ہی کم تھی۔

امریکی کمپنی کی طرف سے اپریل میں کیے گئے اس سروے میں 2 ہزار لوگوں پر تحقیق کی گئی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ صرف 4 فیصد لوگ روزانہ کی بنیاد پر چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں جبکہ 1 فیصد افراد روزانہ گوگل بارڈ کا استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق 8 فیصد افراد ہفتے میں کچھ مرتبہ جبکہ 7 فیصد افراد مہینے میں کبھی کبھار چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں۔ سروے میں 81 فیصد ایسے لوگ تھے جو چیٹ جی پی ٹی استعمال ہی نہیں کرتے۔

رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والوں میں اکثریت ایسے افراد پر مشتمل ہے جو کسی نئے موضوع کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے اس سافٹ ویئر کا سہارا لیتے ہیں۔ دوسری طرف چیٹ جی پی ٹی سے کمانے والوں کی تعداد نہایت ہی کم ہے۔