فیصل آباد(معظم رندھاوا)فیصل آباد میں ایک کمرے کے تنازعہ پر 5ملزمان نے باپ سمیت دو بیٹوں کو پستول کے بٹ آہنی راڈ سے ما کر لہو لہان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈاکٹر چوک ڈی ٹائپ کالونی میں پیش آنے والے واقعہ میں ایک کمرہ بیٹھک پر 5 ملزمان نے باپ سمیت دو بیٹوں کو لہولہان کردیا۔ واقعہ کےبعد زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا۔ دوسری جانب سے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکےتلاش شروع کردی۔ڈاکٹر چوک ڈی ٹائپ کالونی کے رہائشی شکیل احمدولد عبدالعزیزکی جانب سے پولیس کودرج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ اس کا ملزم پرویزاختر ‘جنید’عدیل پسران پرویزاختر کیساتھ دیوانی مقدمات چل رہے ہیں ملزمان دھونس’دھاندلی ‘جائیدادتعمیر شدہ پرناجائز قبضہ کے طورپر قابض ہیں دونوں فریقین کیخلاف دیوانی مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہے۔ جائیداد میں ایک عدد بیٹھک جس کو میں اور ملزم مشترکہ طور پر استعمال کرتے ہیں جس پر ناجائز قبضہ کرنے کی غرض سے ملزمان صلاح مشورہ ہوکر آئے اور میرا سامان اٹھاکر باہر گلی میں پھینک دیا جس پر میں نے ملزمان سے پوچھا تو انہوں نے گالی گلوچ کرتے ہوئے تشدد کانشانہ بنا کر مجھے میرے بیٹوں حسنین حیدراور زین حیدر کو آہنی راڈ اور پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔










