بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منی لانڈرنگ پر 30 رکنی گینگ کو 96 سال قید، اڑھائی ارب جرمانہ اور ڈیپورٹ کی سزا سنا دی گئی

دبئی (ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ پر دبئی میں 30 رکنی گینگ کو مجموعی طور پر 96 سال قید، اڑھائی ارب جرمانہ اور ڈیپورٹ کی سزا سنا دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق دبئی کی عدالت نے 30 افراد اور 7 کمپنیوں کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں الزامات ثابت ہونے پر اڑھائی ارب روپے بطور جرمانہ عائد کرنے کا حکم بھی سنایا۔
عدالت نے ملزمان کو سخت سزا سناتے ہوئے جرمانہ نہ دینے کی صورت میں جائیداد اور اثاثے ضبط کرنے کا حکم بھی دیا اور سزا پوری ہونے پر دبئی سے بے دخل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔