وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے بھارت سے پاکستان کی طرف رخ کر چکا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا کہ طوفان بلوچستان کی طرف رخ کر رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بپرجوائے کراچی سے 470 کلو میٹر دور
سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ طوفان سے کیٹی بندر، ٹھٹھہ، بدین وغیرہ متاثر ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیلاب کے متاثرین تاحال مشکلات کا شکار تھے کہ اب یہ طوفان آ گیا۔
وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی نے مزید کہا ہے کہ تمام ریسکیو مشنز اور تمام اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، حکومت این ڈی ایم اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیٹی بندر سے طوفان بپر جوائے ضرور ٹکرائے گا، اس تمام معاملے کی این ڈی ایم اے مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔
طوفان بپر جوائے نے بھارت سے پاکستان کا رخ کر لیا: شیری رحمٰن








