سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کے بعد رہا کردیا گیا جس کے بعد وہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کو میامی میں فیڈرل کورٹ ہاؤس سے مختصر وقت کے لئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
ٹرمپ نے خفیہ دستاویزات کیس میں لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہوئے عدالت میں خود کو بے قصور قرار دیا۔
اس ضمن میں سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سزا کی کوشش الیکشن میں مداخلت ہے، فرد جرم میں میرے خلاف لگائے گئے الزامات غلط ہیں، میں گناہ ہوں، البتہ نومبر 2024 کے صدارتی انتخابات کے لئے اپنی مہم جاری رکھوں گا۔
BREAKING: Donald Trump Arrested
The former President has arrived at the Courthouse in Miami and has been arrested.
This marks the second time that Trump has been taken into custody.
It appears evident that this arrest may be politically motivated, orchestrated by his… pic.twitter.com/u82HuujwII
— Sulaiman Ahmed (@ShaykhSulaiman) June 13, 2023
ڈونلڈ ٹرمپ پرغیر قانونی طور پر امریکی قومی سلامتی کے دستاویزات رکھنے اور عہدیداروں سے جھوٹ بولنے کا الزام عائد ہے جب کہ انہیں چند ماہ قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
سابق امریکی صدر پر خفیہ دستاویزات کیس میں 37 الزامات لگائے گئے ہیں جن میں فرد جرم عائد ہونا تھی۔
ٹرمپ کے معاون والٹ ناوٹا کو بھی گرفتار کرلیا گیا، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی سابق امریکی صدر کو گرفتار کرکے فیڈرل کرمنل کورٹ میں پیش کیا گیا۔









