بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی جے پی روڈ کا افتتاح، منصوبے کا 70 فیصد کام تحریک انصاف کے دور میں ہی مکمل ہواتھا، علی نواز اعوان

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل علی نواز اعوان نےوزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جڑواں شہروں کے درمیان آئی جے پی روڈکے افتتاح پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ منصوبے پر 70 فیصد کام پی ٹی آئی دور میں مکمل ہوگیا تھا ۔ آئی جے پی روڈ کی توسیع اور تعمیر نو 4.9 ارب کا منصوبہ ہماری حکومت کا تھا۔انہوں نے امپورٹڈ وزیراعظم کے جھوٹے دعوئوں کو مضحکہ خیز اور اخلاقی دیوالیہ پن کی عمدہ مثال قراردیدیا۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ اس منصوبے کی تعمیر و تکمیل کا حقیقی کریڈٹ سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو جاتا ہے۔مگر جھوٹوں کے شہنشاہ شوباز سپیڈ کے زبان سے سچ نکلنا ناممکنات میں سے ایک ہے۔اس گروہ کی ساری سیاست دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگانے سے عبارت ہے۔ہم منصوبے کی تکمیل پر جڑواں شہروں کے باسیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔آئی جے پی روڈ کو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے نام سے منسوب کرنے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔انہو ںنے مزید کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہماری آزادی و ملی یکجہتی کی ضمانت ہیں۔