بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بشریٰ بی بی نے اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق خاتون اول اور چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ کوہسار میں فراڈ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ متعلقہ عدالت پیش ہو کر عبوری ضمانت لینا چاہتے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خدشہ ہے پولیس گرفتار کرلے گی عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔