بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یونان میں تارکین کی کشتی ڈوب گئی؛17 افراد ہلاک

ایتھنز: یونان کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 117 افراد ڈوب گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے باعث تیز ہواؤں کے تھپیڑوں اور بلند لہروں کا مقابلہ نہ کرسکی۔ کشتی کا توازن بگڑا اور وہ الٹ گئی۔
کشتی میں 117 افراد سوار تھے جو پانی میں ڈوب گئے۔ فوجی طیارے، ہیلی کاپٹر اور 6 کشتیوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے 100 افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا جب کہ 17 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔
ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ حادثہ بحیرہ آیونی میں پیش آیا تھا۔ 4 تارکین وطن کی حالت نازک ہے جنھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بڑے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کشتی میں کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ حادثے کی شکار کشتی کے تارکین وطن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ بظاہر لگتا ہے کہ تارکین وطن لیبیا سے اٹلی جا رہے تھے۔
یونان کی بندرگاہ کی پولیس کے مطابق 80 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک بادبانی کشتی کو بھنور میں پھنس جانے پر کوسٹ گارڈ کی کشتی نے بچالیا۔ کشتی کو کھینچ کر بندرگاہ لایا گیا۔
خیال رہے کہ یونان طویل عرصے سے افریقا اور مشرق وسطیٰ سے یورپ پہنچنے کے خواہشمند ہزاروں تارکین وطن کے لیے اہم لینڈنگ پوائنٹ ہے۔