بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جے یو آئی کی بہاولپورصوبہ کی حمایت،آئندہ الیکشن میں ہرحلقے سےامیدوارکھڑاکریں گے،غفورحیدری

بہاول پور(وحید احمد ) سابق ڈپٹی چیئر مین سینیٹ وسیکرٹری جنرل جمعیت علما اسلام (ف)سینیٹر مولاناعبدالغفورحیدری نےبہاولپورصوبہ کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کے نظم و نسق کی بہتری کے لئے نئے انتظامی یونٹ بنانا ضروری ہے،جے یوآئی (ایف)آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اورپورےمیںہرحلقے سے اپناامیدوارکھڑاکرے گی۔
وہ گزشتہ روز جے یوآئی بہاول پورکے زیر اہتمام ورکرزکنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر سابق سینیٹر حافظ حمداللہ خان ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد امجد خان ،صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا محمد صفی اللہ نائب امیر پنجاب مفتی مظہراسعدی،ضلعی سرپرست جییوآئی شیخ الحدیث مفتی عطا الرحمن ضلعی امیرقاری غلام یاسین صدیقی، ضلعی جنرل سیکریٹری قاری سیف الرحمن راشدی، ضلعی نائب امیر ضلع شیخ الحدیث یث مولانا عبدالرزاق ضلعی ترجمان قاری محمد اسلم ایڈووکیٹ ، سٹی امیر بھاول پور قاری غلام مصطفی شاھد، قاری محمد سھیل صدیقی، مولانا محمد عبداللہ، محمدافضل قریشی، شہبازاحمدباجوہ، مفتی عمیر احمد، مولاناحبیب الرحمان، مولانا محمد میاں، ‘ محمد سلیم انصاری ، محمد ابراہیم صفدر، محمد عدنان مقبول ، قاری محمد اسلم ،قاضی عمر فاروقی ، مولانا محمد صدیق طارق، مولانا حبیب اللہ رشیدی ،عبدالباری گل ،علامہ خلیل اختر ، جے ٹی آئی کی ضلعی صدر راو محمد شعیب،اسٹیج پرموجودتھے ۔
مولانا عبدالدالغفورحیدری نے کہاکہ 75 سال میں ہم نے اسلامی حکمرانی نہیں دیکھی،مشرف دور میں مجھ پر بغاوت کے 7 مقدمات درج ہونے، عمران خان جیل بھرو تحریک کا اعلان کرکے خود چھپ گیا، پی ٹی آئی کو حکومت کا تحفہ اسوقت کی اسٹیبلشمنٹ نے دی ،مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی سیکولر جماعتیں ہیں ،ہم نے سیکولر لوگوں کو قبول نہیں بلکہ برداشت کیا ہے فارن فنڈنگ کیس میں سامنے آگیا کہ عمران نے بھارت، اور یہودیوں سے فنڈز لیے ہمارے ججز نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا، نظریہ ضرورت پر فیصلہ دینے والے ججز نے پاکستان کو تباہ و برباد کردیاانہوں نے کہاکہ ملکی معیشت میں بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کشمیر کی آزادی اور حق خود ارادیت کے حامی ہیں۔
اس موقع پر سابق سینیٹر حافظ حمداللہ خان نے کہاکہ عمران خان کی باری آتی ہے تو تلاشی دینے کے لئے تیار نہیں،عمران خان اسلامی ریاست کی بات کرتے ہیں لیکن عدالت میں پیش ہونے کیلیے تیار نہیں،پی ٹی آئی کا اپنے ہی ہاتھوں پٹائی کا وقت آگیا ہے،عمران خان نے پاکستان کو معاشی سیاسی نظریاتی وجغرافیائی طور پر غیر مستحکم کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مودی اور ٹرمپ سے مل کر کشمیر بھارت کو بیچ دیا،عمران خان نے چین پاکستان سی پیک کی خفیہ دستاویزات امریکہ کے حوالے کیں،آج جنرل(ر) باجوہ نے بھی تسلیم کیا. عمران خان نے نیا پاکستان بنانے کے بجائے کباڑ پاکستان بنادیا، عمران خان نے ریاست کے ساتھ ساتھ ریاستی مائنڈ سیٹ اور دفاع کو کمزور کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور نائن الیون میں مماثلت ہے تو عمران خان اور ہٹلر میں بھی مماثلت ہے،ہٹلر نے جرمنی کو اور عمران نے پاکستان کو ناکام ریاست بنا دیا، ہٹلر نے انقلابی جتھہ تیار کیا تھا اور عمران نے ٹائیگر فورس کی صورت میں جتھہ تیار کیا،سانحہ 9 مئی بغاوت میں اگر عمران خان کو سزا نہیں ہوتی تو ملک بھر میں 88 لاکھ قیدی رہا کردئیے جائیں. عمران خان اینٹی امریکہ نہیں بلکہ امریکی مہرہ ہے عمران خان پاکستان کا ہٹلر، بال ٹھاکرے، مودی اور آر ایس ایس ہے،عمران خان نے مشکل حالات میں مخالفین کے خلاف خواتین کو استعمال کیا، وزیراعظم بننے کے لئے عمران خان نے عدت کے دوران نکاح پڑھوایا فرح گوگی کو بھی استعمال کیا.چئیرمین نیب کو خاتون کے ذریعے استعمال کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد امجد خان مولانا محمد صفی اللہ نے بھی ورکرزکنونشن سے خطاب کیا،آخرمیں میزبان صفدرشہبازراجپوت نے جمعیت علما اسلام کی مرکزی قیادت کو بہاول پورآمد،کنونشن میں شرکت، اورشرکا کنونشن کا شکریہ اداکیا۔اس سے پہلے بہاول پورنیشنل اتحادکی چیئرپرسن آسیہ کامل نے اپنی نشست سے اٹھ کر سینیٹر سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرکزی جنرل سیکرٹری جے یو آئی عبدالغفورحیدری کی توجہ بہاول پور صوبہ کی بحالی کی طرف مبذول کرائی جس پر انہوں نے بہاول پور صوبہ کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پورصوبہ جے یوآئی کے منشور کا حصہ ہے بہا ول پور صوبہ کی بحالی جمعیت علما اسلام کے منشور کا حصہ ہے ملک کے نظم و نسق کی بہتری کے لئے بہاولپور صوبہ بحالی کے ساتھ ساتھ نئے انتظامی یونٹ بنانا ضروری ہے جمعیت علما اسلام کی جانب سے بحالی صوبہ بہاولپور کی حمایت پر جلسہ گاہ میں موجود عوام نے تالیاں بجا کر بھرپور تائید کی اور بہاولپور صوبہ بحالی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔