جدہ(امیر محمد خان )سعودی عرب سوڈان اور خطے میں انسانی ہمدردی کے حوالے ایک اعلی سطح کی ڈونر کانفرنس کی مشترکہ صدارت کرے گا۔دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 19 جون کو سوڈان اور خطے کے لیے عطیات کے اعلان سے متعلق اعلی سطحی کانفرنس ہوگی،سعودی عرب، قطر، مصر، جرمنی، اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے امور، یورپی یونین اور اقوام متدحہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے ساتھ کانفرنس کی مشترکہ صدارت کرے گا۔ وزارت خارجہ نے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب سوڈانی بھائیوں کی مدد کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سوڈان کے لیے سو ملین ڈالر مالیت کی امداد کا حکم جاری کیے ہوئے ہیں۔
سعودی عرب 19 جون کو سوڈان کے لیے ڈونر کانفرنس کی مشترکہ صدارت کرے گا








