بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین شِپ پر پیپلز پارٹی کا حق، پی سی بی چیئرمین ہمارا بنے گا، فیصل کریم کنڈی


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اگلے چیئرمین پیپلز پارٹی کے ذکا اشرف ہی بنیں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے۔ پی سی بی کی چیئرمین شپ پر پیپلز پارٹی کا حق ہے۔

اس سے قبل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے بھی واضح کیا تھا کہ کھیلوں کی وزارت پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ چیئرمین پی سی بی وہی ہوگا جس کو پیپلز پارٹی لیڈر شپ نامزد کرے گی۔

دوسری طرف گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری بھی ہمیشہ افہام و تفہیم سے بات کرتے ہیں۔

لیگی رہنما نے مزید اس حوالے سے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملے پر کسی پارٹی کی رائے ہوسکتی ہے لیکن اختلاف کوئی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے متعلق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کافی حد تک بڑھ گئے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ ذکا اشرف جبکہ ن لیگ کی طرف سے نجم سیٹھی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔