اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی تیل کا جہاز پاکستان پہنچنے کے بعد اب16 جون سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکا ن ظاہر کیا جارہاہے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوا دی ہے ، وزیراعظم شہبازشریف اوگرا سفارشات پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مشاورت کریں گے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہی کیا جائے گا ۔اوگرا کی سمری کے مطابق ڈیزل 10 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز ہے ۔