بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی ولاگر موٹرسائیکل پر سفر کر کے بھارت پہنچ گیا

ممبئی: پاکستانی ولاگر موٹر سائیکل پر طویل سفر کر کے بھارت پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔
ولاگر ابرار حسن نے اپنے اس پاک بھارت سفر کو ’فرینڈشپ ٹور‘ کا نام دیا ہے۔ ولاگر نے اپنی ہیوی بائیک پر 3 اپریل 2023 کو پاکستان سے بھارت کا سفر شروع کیا اور 7000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے بھارت پہنچا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abrar Hassan (@wildlensbyabrar)


ابرار حسن نے اپنا یہ سفر 30 دن میں مکمل کیا دورانِ سفر ابرار نے دہلی، ہریانہ، راجستھان، ممبئی، کیرالہ سمیت بھارت کے دیگر شہروں کے دورے کیے۔
بھارتیوں نے بھی پاکستانی مہمان کا بھرپور استقبال کیا۔ ابرار دورانِ سفر سوشل میڈیا کے زریعے اپنے مداحوں سفر کے تجربات سے آگاہ کرتے رہے جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت مداحوں نے دلچسپ تبصرے کئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abrar Hassan (@wildlensbyabrar)


سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ابرار حسن نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے بھارت کا ویزا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جس میں وہ کامیاب ہو گئے اور سفر شروع کر دیا۔
ابرار کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے کئی شہروں میں گھوم چکے ہیں اور انہیں وہاں بےحد حسین نظارے دیکھنے کو ملے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abrar Hassan (@wildlensbyabrar)