لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گم ہو گئی ہے۔
میاں محمد نواز شریف نے بی اے کی ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کے لیے اپلائی کردیا ہے۔ نواز شریف نے بی اے کی ڈگری کے لئے پنجاب یونیورسٹی سے رابطہ کیا ہے۔
نواز شریف نے بی اے 1968ء میں کیا تھا۔ بی اے کی ڈپلیکیٹ ڈگری کے لئے 2990 روپے نجی بینک میں جمع ہوئے۔
پنجاب یونیورسٹی کے ڈاکومنٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے 1968ء میں بی اے 340 نمبروں کے ساتھ پاس کیا تھا۔









