اسلام آباد (ما نیٹرنگ ڈیسک )سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو چکوال روڈ پر حادثہ پیش آیاہے تاہم وہ محفوظ رہے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ
حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی پر پیش آیا
اسپیکر کی گاڑی کے سامنے اچانک گائے آگئی
گائے کو بچاتے ہوئے اسپیکر کی گاڑی اور اسکواڈ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور… pic.twitter.com/uaDICoOANw
— National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) June 15, 2023
تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف اسلام آباد واپس جارہے تھے کہ راستے میں چکوال روڈ پر گاڑی کے سامنے اچانک گائے آگئی ، جس کے باعث ڈرائیور ز نے اچانک زور دار بریکس لگائیں، اچانک بریک لگانے پر پروٹوکول کی گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں ۔ راجہ پرویز اشرف کی بلٹ پروف گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا لیکن وہ اور ان کا عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا ۔









