کراچی (ممتاز نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر چار ارب ڈالر سے زائد ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 9 جون کو ختم ہوئے ہفتے میں بینک دولت پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔
اس سے قبل 2 جون کو جاری کئے گئے اعداد میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 ارب 91 کروڑ ڈالر تھے جو دوبارہ 4 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے میں 6 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 35 کروڑ ڈالر ہیں۔
اس کمی بیشی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4 کروڑ 34 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 9 ارب 34 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، پاکستان کے مجموعی ذخائر کتنے ہو گئے؟








