بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کی انتخابی تیاریاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ، مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی انتخابی تیاریاں مزید تیزکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،نوازشریف نے ہدایات دے دیں۔
چیف آرگنائزرمریم نوا اسلام آباد پہنچ گئی ہیں،مریم نوازاسلام آباد میں انتخابات اور تنظیمی اجلاس میں شرکت کریں گی ۔ مری ، حافظ آباد اورننکانہ صاحب میں فوری ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
نوازشریف نے متعلقہ اضلاع کی قیادت کوورکرزکنونشن کےانعقادکی ہدایت کردی۔ شاہد خاقان کے مری میں پارٹی کنونشن میں مریم نوازخصوصی شرکت کریں گی ۔ سائرہ افضل تارڑ کی دعوت پراورحافظ آباد میں شذرہ منصب اوررانا ارشد کی دعوت پر ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف سے لیگی نائب صدر مریم نواز نے ملاقات کی اور قائد ن لیگ نوازشریف کا اہم پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں قائد ن لیگ نوازشریف نے انتخابی منشور کیلئے منشور کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔