بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف کامیاب دورہ آذربائیجان کے بعد وطن واپس روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کامیاب دورہ آذربائیجان کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔
آذربائیجان کے اول نائب وزیر اعظم یعقوب ایوبوف، نائب وزیر خارجہ النور مامادوف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر بلال حئی نے وزیرِ اعظم کو باکو ہوائی اڈے پر الوداع کیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دو روزہ سرکاری دورہ کے دوران آذربائیجان کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کاری روابط بڑھانے سمیت متعدد معاہدے کیے۔