لکھنو: بھارت میں شادی کی تقریب میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب دلہن کے گھر والوں نے دلہا کی درگت بنا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش ریاست کے علاقے پرتاب گڑھ میں شادی کی رسومات جاری تھیں کہ دلہا کے دوست نے دلہن کے گھر والوں سے بدتمیزی شروع کردی۔ اس دوران دلہا نے شادی کی رسومات مکمل کروانے سے انکار کرتے ہوئے جہیز کا مطالبہ کرڈالا۔
دلہا کے رویے سے مشتعل دلہن کے گھر والوں نے دلہا کو درخت سے باندھ دیا۔ دلہا اور دلہن کے خاندان کے درمیان کوئی تصفیہ نہ ہونے پردلہا گھنٹوں درخت سے بندھا رہا۔ پولیس نے آ کر دلہا کو درخت سے اتارا۔
Groom put forth a demand and bride's family tied him to a tree! #UttarPradesh #ViralVideos #Groom #Bride pic.twitter.com/sTlkAnZ5Dg
— IndiaToday (@IndiaToday) June 16, 2023
پولیس نے دونوں خاندانوں کو تھانے لے جا کر سمجھوتہ کرنےپر روز دیا تاہم دلہن کے گھر والوں نے انکار کردیا اور دلہا کے گھر والوں سے شادی کے انتظامات پر لگنے والے اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کی مداخلت پر دلہا کے گھر والوں نے پیسوں کی ادائیگی کردی۔
دلہا کو درخت سے باندھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔









