ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بگ باس او ٹی ٹی 2 کی میزبانی کرنے کی وجہ بتا دی۔
سلمان خان نے بگ باس او ٹی ٹی 2 کے لانچنگ ایونٹ میں ڈبل ڈیکر بس میں سوار ہوکر انٹری دی اور میڈیا کے سوالات کے جواب دیئے۔
بگ باس او ٹی ٹی کی میزبانی سے متعلق سوال پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ فرح خان اور کرن جوہر بہت مصروف ہیں اس لئے وہ بگ باس او ٹی ٹی کی بھی میزبانی کر رہے ہیں۔
Bhai ki entry🔥🔥 #SalmanKhan #BiggBossOTT2 pic.twitter.com/A4OCIqmpUa
— Devil V!SHAL (@VishalRC007) June 17, 2023
اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اور وہ بگ باس کی او ٹی ٹی پر بھی میزبانی کر رہے ہیں اس کا مطلب سب جانتے ہیں کہ اب آئندہ آنے والے سیزنز کی میزبانی بھی صرف وہی کریں گے۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیرئیر کا آغاز کیا پھر ماڈلنگ کی پھر اداکار بنے اب پروڈیوسر اور او ٹی ٹی پر میزبانی بھی کر رہے ہیں وہ نہیں جانتے کہ اسے ترقی کہیں گے یا کچھ اور۔
Salman Khan explained why he is hosting #BiggBossOTT2 & also exposed the aspects of the regular BiggBoss show that airs on Colors. 😂🔥pic.twitter.com/zXi09iZMhw
— ➢ Iᴍᴍᴏʀᴛᴀʟ 👑 (@SavageBoyBunty) June 16, 2023
یاد رہے کہ بگ باس کے دوسرے او ٹی ٹی سیزن کا آغاز جلد ہونے والا ہے جو کہ جیو سنیما پر نشر کیا جائے گا۔
اس مرتبہ بگ باس میں کون کون حصہ لے گا نام اب تک سامنے نہیں آئے تاہم کہا جارہا ہے کہ سنی لیون بگ باس او ٹی ٹی کا حصہ ہوں گی۔









