سوشل میڈیا پر ایک ترکش بلاگر کی تصاویر گردش کر رہی ہیں جس کو صارفین نے ہانیہ عامر کی ہمشکل قرار دے دیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ انسٹاگرام پر ایک نوجوان نے ترکش بلاگر کی تصاویر شیئر کی ہے جو ہانیہ عامر سے بےحد مماثلت رکھتی ہے۔
View this post on Instagram
علینا اوزترک گلکو نامی اس ترکش بلاگر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین سمیت اداکارہ کے مداح بھی حیران رہ گئے ہیں۔
کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ہانیہ عامر کی جڑواں بہن لگتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر کی ایک ہمشکل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس کے خوب چرچے ہوئے تھے۔









