بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

باکسر عامر خان سے ڈکیتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے کروڑوں روپے مالیت کی گھڑی چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق باکسر عامر اہلیہ کے ہمراہ مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں سڑک کراس کرتے ہوئے مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے تھے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ویڈیو عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے گزشتہ رات شیئر کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرسیڈیز کار سابق باکسر سے کچھ فاصلے پر رکی جس میں سے دو افراد اترے اور دورٹے ہوئے عامر خان کی جانب بڑھے۔

مسلح ڈاکوؤں نے عامر خان کے چہرے کی جانب بندوق کی اور 71 ہزار پاؤنڈز (دو کروڑ روپے پاکستانی) مالیت  کی قیمتی گھڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا تاہم ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔