بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر بھرتی کی اجازت دیدی، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سرکاری ہسپتالوں میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر بھرتی کی اجازت دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل کونسل ہومیو پیتھی کے وفد نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کی، وفد نے گورنر پنجاب کی توجہ سرکاری ہسپتالوں میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی خالی سیٹوں پر دلائی ۔

وفد نے کہاکہ ڈسٹرکٹ تحصیل ہسپتالوں، ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہومیو پیتھی ڈاکٹرز کی سیٹیں خالی ہیں ،دیہی ہیلتھ یونٹس، بنیادی صحت مراکز میں ہومیو پیتھی ڈاکٹرز کی سیٹیں خالی ہیں،آبادی متبادل طریقہ علاج سے محروم ہے ،پنجاب کے بیشتر افراد ہومیو پیتھک علاج پر انحصار کرتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر بھرتی کی اجازت دیدی،جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا،نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ قوانین، پالیسی کے مطابق خالی سیٹوں پر ہومیو پیتھی ڈاکٹر بھرتی کئے جائیں ۔