بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جدہ ، عبیر میڈیکل کمپنی کا غیر ملکی شہریوں کوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

جدہ (امیر محمد خان سے) سعودی عرب میں غیر ملکی شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے عبیر میڈیکل کمپنی کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ سعودی عرب بھر میں غیر ملکی شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے دو مختلف پیکیجز متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

جدہ کے مقامی ہوٹل میں عبیر میڈیکل کمپنی کے ذمے داران کی جانب سے ایشیائی ممالک کے شہریوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جدہ،دمام،ریاض سمیت دیگر شہروں میں عبیر میڈیکل کمپنی عافیہ ہیلتھ کئیر پیکج متعارف کروائے گئے ہیں جو سعودی شہریوں اور تارکین وطن کی صحت کی ضرویات کو پورا کرتے ہیں اس لئے سعودی عرب میں مقیم تمام غیر ملکی عافیہ ہیلتھ پیکجز سے فاہدہ اٹھا سکتے ہیں عبیر میڈیکل کمپنی کے ذمے داران کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مشن خدمت خلق ہے تاکہ دیار غیر میں مقیم کم آمدنی والے محنت کش طبی سہولیات با آسانی حاصل کر سکیں۔