بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عیدِ قرباں، فریج سے ناگوار بُو کیسے ختم کریں ؟

عیدِ قرباں قریب آتے ہی جہاں گھر کی خاص صفائیاں شروع ہوجاتی ہیں وہیں ایک بڑا مسئلہ فریج کی صفائی کرنا بھی ہے۔

اس بات سے تو انکار نہیں کیا جاسکتا کہ فریج ہر کچن کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے۔ اگر اس کی مناسب صفائی نہ کی جائے اور اسے بے تحاشہ چیزوں سے بھر دیا جائے تو اس میں سے بدبو آنے لگتی ہے جو آہستہ آہستہ اس میں رکھے سامان میں بھی پھیل جاتی ہے۔اور فریج سے بدبُو کا آنا اس بات کی نشانی ہے کہ آپ نے فریج کو اچھی طرح صاف نہیں کیا

فریج سے ناگوار بُو کیسے ختم کریں ؟ اور مکمل صفائی کیسے کریں؟

اس کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ فریج میں کھانے پینے کی چیزوں کو ترتیب سے رکھیں، سبزیوں اور پھلوں کو دودھ اور پانی کی بوتلوں سے دور رکھیں۔ ہر 15 دن میں فریج کو اندر سے ضرور صاف کریں۔خاص کر  عیدالاضحیٰ کی آمد سے پہلے ریفریجریٹر کو بھی اچھی طرح سے صاف کریں کہ عید کے موقع پر گوشت اور دعوتوں کے لیے فریج اور فریزر خالی ملیں۔

فریج صاف کرنے کا طریقہ جانیے:

ویسے تو فریج صاف کرنے کے بہت سے آسان طریقے موجود ہیں لیکن چند درج ذیل ہیں۔

1) کیڑے اور بدبو کو مارنے والے اجزاء رکھیں:

ایک بار جب آپ فریج کو صحیح طریقے سے صاف کر لیں، تو آپ چند اجزاء لے سکتے ہیں جو کسی بھی قسم کی بدبو کے خاتمے کا سبب بنتے ہیں۔

کافی، لیموں، کڑی پتے اور لونگ جیسے اجزاء فریج میں رکھیں، اس کے علاوہ نیم کے پتے بھی کیڑے مکوڑوں سے دوری کے لیے ریفریجریٹر میں رکھے جاتے ہیں۔

2) ائیر ٹائٹ کنٹینرز کا استعمال:

کسی بھی قسم کی بچ جانے والی چیزوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے اور حفظان صحت کا خیال رکھتے ہوئے ائیر ٹائٹ کنٹینرز کا استعمال کریں۔

ایک ائیر ٹائٹ کنٹینر باکس سے باہر آنے والی کسی بھی قسم کی بدبو کو روک دے گا۔

3) سرکہ:

اگر آپ سرکے کو پانی میں ابالیں اور پھر اسے اپنے فریج میں 4 سے 6 گھنٹے کے لیے رکھیں تو یہ آپ کے ریفریجریٹر میں موجود کسی بھی قسم کی بدبو کو جذب کر لے گا۔