بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں ہم انتخابات کے لیے تیار ہیں ،بلاول

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا عمران خان خود مستعفی نہ ہوئے تو8مارچ کوعوام خود استعفیٰ لیں گے کیونکہ ہمارا مارچ سلیکٹڈ وزیر اعظم کے خلاف ہے ،

پیپلزپارٹی کا مارچ حکومتی پالیسیوں اور ظلم کے خلاف ہے،وقت آگیا ہے کہ ہم اس سلیکٹڈ کو گھر بھیج دیں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد میں عوامی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ہمیشہ آمرو ں کے خلاف پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا،ہم غریب عوام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں،پہلے بھی مزدوروں کو حقوق دیئے ، آئندہ بھی دیں گے۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی ایم ایف والی حکومت کو ختم کرنا ہوگا،عمران خان بزدل اورڈرپوک وزیراعظم ہے،عمران خان نیعوام کاآٹا،پانی،بجلی اورگیس مہنگی کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔وزیراعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں، مہنگائی، بیروزگاری، غربت بڑھ گئی، تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تو وزیراعظم نے گھبرانا شروع کر دیا، انہوں نے وزرا سندھ بھیج دئیے، سیاسی یتیم پوچھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے کیا کیا، عوام کی طاقت سے حکمرانوں کو بھگائیں گے۔