بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سہانا خان اپنے والد شاہ رُخ خان کے ساتھ بڑے پردے پر ڈیبیو کیلئے تیار

ممبئی: سہانا خان اپنے والد بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ جلد پڑے پردے پر ڈیبیو کریں گی۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس فلم کو شاہ رُخ خان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان کے خالق سدھارتھ آنند پروڈیوس کریں گے جو ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کی ہدایت کاری بھی کریں گے۔
فلم کا نام تاحال سامنے نہیں آسکا تاہم یہ فلم شاہ رُخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور مارفلکس پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)


بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کنگ خان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی پری پروڈکشن کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے جبکہ سہانا خان اور شاہ رُخ خان اس فلم کیلئے بےحد پُرجوش ہیں۔
فلم میں شاہ رُخ خان کا کردار کیا ہوگا اس حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کنگ خان اور ان کی بیٹی سُہانا خان کے لیے ایک خاص فلم ہوگی جس میں باپ بیٹی کے درمیان مضبوط تعلق اور محبت کو فلمایا جائے گا۔