اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ،الیکشن کمیشن کا چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران اور اعلی حکام شریک ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ابھی تک میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ضلع کونسل کی سیٹوں کا نوٹیفکیشن مہیا نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کی جانب سے عدم تعاون پر کیس باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا پنجاب بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی مطلع کرنے کا فیصلہ ہوا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہر حال میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو یقینی کا فیصلہ کیا۔