بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی علاقہ جات کو سیاحت کا مرکز بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے،احسن بختاوری

گلگت بلتستان میں شعبہ تعلیم و صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میری ترجیحات میں شامل ہیں،محی الدین وانی


اسلام آباد(ممتاز نیوز) صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری کی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی سے ملاقات ، گلگت بلتستان ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں انہوں نے آئندہ ماہ 7سے 9جولائی تک سکردو میں ہونے والی پہلی آئی سی سی آئی انٹر نیشنل ٹورزم سمٹ کے حوالے سے بریف کیا۔اس موقع پر ٹورزم کانفرنس کے حوالے سے انتظامات اور اقدامات پر بھی تفصیلی بتادلہ خیال کیا گیا۔ صدر اسلام آباد چیمبر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کا شعبہ پاکستان کیلئے سب سے زیادہ آسانی سے غیر ملکی سرمایہ حاصل کرنے کا ذریعہ ہے،ہمارے شمالی علاقہ جات جیسے سیاحتی مقامات شاید دنیا میں کہیں نہیں ہیں۔تاہم ہمارا مسئلہ ہے کہ بدقسمتی سے سیاحت کو ہمارے ہاں کبھی ترجیح حاصل نہیں رہی اور اس حوالے سے ٹھوس اقدامات نہ کیے جانے کی وجہ سے سیاح دوسرے ملکوں کا رخ کر رہے ہیں۔سی پیک منصوبہ مکمل کرنے اور سکردو انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ کیلئے مزید اقدمات اٹھانے کی ضرورت ہے۔سکردو میں انٹر نیشنل فلائٹس کا اجراء ہونا چاہیے۔دنیا بھر سے پروازیں سکردو آنی چاہئیں۔اس کے علاوہ سکردو میں سیاحت کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔سیاحت کے فروغ کیلئے نئے ریسٹورنٹس ،ہوٹلز اور گیسٹ ہائوس بنائے جانے چاہئیں تاکہ سیاحوں کی توجہ حاصل کی جا سکے۔اسلام آباد چیمبر شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہا ہے ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری جی بی محی الدین وانی نے صدر اسلام آباد چیمبر کو گلگت میں سیاحت کے فروغ سمیت دیگر شعبوں میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں شعبہ تعلیم و صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میری ترجیحات میں شامل ہیں۔تعلیم کا شعبہ استاتذہ کی کمی کی وجہ سے متاثر ہوا جس کو پورا کیا جا رہا ہے۔فنڈز کی کمی بھی بڑا مسئلہ ہے۔سکولوں کی نئی بلڈنگز کی تعمیر کی جا رہی ہے۔متعدد عمارتوں کی اپ گریڈیشن کی جا چکی ہے۔جی بی حکومت نے گلگت ،چلاس ہنزہ اور سکردو میں 5سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کیے ہیں ۔نسٹ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر جی بی کے نوجوانوں کیلئے سکل پروگرام شروع کیا گیا ہے۔صحت کے شعبے کو میں اصلاحات کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔ہسپتالوں کو جدید ترین میڈیکل آلات فراہم کیے جا رہے ہیں۔گلگت میں 50بیڈ پر مشتمل کارڈک جبکہ 700بیڈ پر مشتمل جنرل ہسپال کاقیام عمل میں لایا جا رہے۔صوبے میں ڈاکٹرزکی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہاہے۔وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر سڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچر پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے اسلام آباد چیمبر کی ٹورزم سمٹ سیاحت کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

اسلام آباد،صدر آئی سی سی ریجن ظفربختاوری چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی کوان کے دفترمیں شیلڈ پیش کررہے ہیں