بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یکم جولائی سے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ یکم جولائی سے ڈیزل قیمت میں 10 روپے لیٹر اضافہ ممکن یے۔
واضح رہے کہ 15 جون کو وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی موجودہ قیمتیں 30 جون تک برقرار رہیں گی۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 262 روپے برقرار ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 253 روپے فی لیٹر ہی رہے گی۔