اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری عدنان نے آئندہ الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں 2018ء کے الیکشن میں پی پی 11 راولپنڈی سے کامیاب ہونے والےچودھری عدنان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، میرے اوپر کوئی ایف آئی آر نہیں ہے۔
سابق ایم پی اے نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن کسی بھی پارٹی کے نشان کے بجائے آزاد حیثیت سے لڑوں گا۔
سابق پی ٹی آئی رہنما کا آئندہ الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان








