بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی امیر قطر سے ٹیلی فونک گفتگو، عید کی مبارک باد پیش

وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو، امیر قطر کو عید الاضحٰی کی مبارک پیش کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کے عوام کو بھی عید کی مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

امیر قطر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کے عوام کو عید کی مبارک باد دی اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ وہ پاکستانی قوم اور تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اللہ ہماری قربانیوں اور عبادتوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کا گوشت غریبوں میں تقسیم کریں، محتاجوں اور ضرورت مندوں کی امداد کریں، عید پر ایسے لوگوں کو بھی یاد رکھیں جو گزشتہ برس سیلاب کی تباہ کاریوں سے بے گھر ہوئے۔