بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آج عید الاضحی کا دوسرا دن ،ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ بھی جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں آج عید الاضحی کا دوسرا دن منایا جارہا ہے،حضرت ابراہیم علیہ السلام اورحضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں اہل ایمان آج بھی جانوروں کی قربانی کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔قربانی کے جانوروں کاگوشت رشتہ داروں اورمستحق افرادمیں تقسیم کیاجارہاہے۔بچے عیدالاضحی کے موقع پر رنگارنگ تقریبات سے لطف اندوزہورہے ہیں۔شہری انتظامیہ نے کھالیں اورجانوروں کی آلائشیں جمع کرنے اورسڑکوں اورگلیوں کی صفائی ستھرائی کے لئے جامع انتظامات کئے ہیں۔