اسلام آباد(ممتازنیوز )وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال کیانی نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے بیان پرردعمل کااظہارکرتےہوئے کہاکہ نالائق ناہل چوروں نےآئی ایم ایف کے ساتھ ایک مشکل ترین معاہدہ کیا، قومی معیشت کو 4 سال کی اپنی نالائقی اور کرپشن سے تباہ کیا، معاشی پھانسی کا پھندا قوم کے گلے میں ڈالا۔ اقتدار سے جاتے جاتے اپنے ہی کئے ہوئے IMF معاہدے کی شرائط جان بوجھ کر توڑ کر پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا،جمعہ کواپنے بیان میں بلال اظہر کیانی نے کہاکہ موجودہ حکومت نے آتے ہی ریاست بچانے کی خاطر IMF پروگرام بحالی کی کوشش شروع کیں تو شوکت ترین اینڈ کمپنی کے ذریعے انہیں ناکام بنانے کی کوشش کی گئی۔ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران، حماد اظہر اور پی ٹی آئی چاہتے تھے اور ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے۔ حماد اظہر کو یہی تکلیف ہے کہ یہ معاہدہ کیوں ہو گیا اور پاکستان ڈیفالٹ سے کس طرح بچ گیا۔ تکلیف یہ ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے ملک کو نہ صرف ڈیفالٹ سے بچالیا بلکہ مشکل حالات کے باوجود عوام کو بھی ہر ممکن ریلیف دیا یے۔ حماد اظہر صاحب، معیشت تباہ کرنے اور 9 مئی کے جرائم کرنے کے بعد کچھ تو شرم کریں۔ آخری رقم اور چند ہفتے کا وقت ملنے کا دعویٰ کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیتے کہ یہ معاہدہ 9 ماہ کی مدت اور 3 ارب ڈالر کا ہے جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور پاکستان کو وسائل کی فراہمی مزید تیز اور آسان ہوگی، ان شاءاللہ
حماد اظہر صاحب، معیشت تباہ کرنے اور 9 مئی کے جرائم کرنے کے بعد کچھ تو شرم کریں،بلال کیانی کا حماد اظہر کو جواب








