اوچ شریف ( نیوزڈیسک ) پنجاب کے شہر اوچ شریف میں کرنٹ لگنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اوچ شریف کے علاقے نلکا اڈہ سٹاپ کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نوجوان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔









