facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کیلئے آئی ٹی سیکٹر کو سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے لیے آئی ٹی سیکٹر کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، آئی ٹی پیشہ ور افراد کی سہولت کے لیے بڑے شہروں میں خصوصی ٹیکنالوجی زون قائم کیے جا رہے ہیں۔

پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ،وزیر توانائی محمد حماد اظہر، وزیر صنعت مخدوم خسرو بختیار، معاونین خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈاکٹر شہباز گل ، چیئرمین ایس ٹی زیڈ اے عامر ہاشمی، چیئرمین سی ڈی اے امیر علی احمد اور دیگر متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ این او سی رجیم کی جگہ کمپلائنس رجیم متعارف کرایا گیا ہے، نوجوان ہماری آبادی کا تقریبا 68 فیصد ہیں، آئی ٹی سیکٹر میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے انہیں نتیجہ خیز انداز میں منسلک کرنے کی پوری صلاحیت ہے، متعلقہ حکام ملک میں ٹیک فرینڈلی ایکو سسٹم کی تشکیل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ ان اقدامات میں رجسٹرڈ ٹیک اسٹارٹ اپس اور فری لانسرز کے لیے ٹیکس کی چھٹی، پاکستان ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ فنڈ کا آغاز، اور اسٹارٹ اپس میں مقامی اور غیر ملکی فنڈنگ کو راغب کرنا شامل ہیں۔