بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوگل نے پاکستان میں پہلی ”ایپ گروتھ لیب“ کاآغاز کردیا

اسلام آباد: رواں برس اپریل میں گوگل نے پاکستان میں پہلی ”ایپ گروتھ لیب“ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا آج باضابطہ آغاز کردیا گیا ۔
گوگل نے پاکستان میں پہلی ”ایپ گروتھ لیب“ کا آغاز کردیا ہے۔ نئی لیب چار ماہ تک ورکنگ کرے گی جسے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ایسے ایپ ڈیویلپرز، اسٹوڈیوز اور کمپنیوں کی نشاندہی کے لئے تیار کیا گیا ہے جو اپنے کاروبار کی ترقی کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔
ایپ گروتھ لیب کے ذریعے پاکستانی ایپ ڈیولپرز گوگل ماہرین کے تجربے سے مستفید ہوسکیں گے۔ جامع تعلیم اور معاونت کے مراحل پر مشتمل یہ پروگرام ایپ ڈیویلپرز کو اشتہارات، ایڈموب، فائربیس، جی ٹیک اور پلے میں گوگل کے ماہرین کے علاوہ دیگر صنعتی ماہرین سے سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔
لیب کا قیام پاکستان کی ایپ انڈسٹری کے مقامی اور عالمی سطح پر ترقی دینے میں مدد کے لئے گوگل کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔