اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر سعید اجمل نے بڑا الزام عائد کردیا۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ کرکٹ ورلڈکپ 2011 کے کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں انڈین بلے باز ٹنڈولکر کو آئوٹ ہونے سے بچانے کیلئے ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے آخری دو فریم کاٹ دیے گئے تھے۔سابق آف سپنر نے کہا کہ 2011 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میچ میں بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو امپائر نے آؤٹ دے دیا تھا مگر جب ریویو لیا گیا تو دیکھا گیا کہ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو بچانے کیلئے آخری دو فریم کٹ کیے گئے، بھارتی بلے باز وکٹ کے بالکل سامنے موجود تھے اور کلئیر آؤٹ تھا۔خیال رہے کہ موہائی میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹنڈولکر نے 85 رنز کی انگز کھیلی جبکہ قومی ٹیم یہ میچ 29 رنز سے ہار گئی تھی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر سعید اجمل کا بڑا انکشاف سامنے آگیا








